رمضان میں نماز وتر


رمضان میں نماز وتر
رمضان المبارک میں ہر رات نماز عشاء کی سنت کے بعد نافلۂ رمضان پڑھ چکنے کے بعد تین رکعت نماز وتر ایک سلام کے ساتھ پڑھیں۔ نماز وتر کا طریقہ وہی ہے جو عام دنوں میں پڑھی جانے والی نماز وتر کا ہے۔ رمضان المبارک میں نماز وتر کے بعد مندرجۂ ذیل تسبیح پڑھا کریں۔
سُبْحَانَ الدَّآئِمِ الْقَائِمِ ۔سُبْحَانَ قَائِمِ الدَّائِمِ ۔ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ (تین مرتبہ) سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْحَیِّ الَّذِیْ لَایَنَامُ وَلَایَمُوْتُ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّبُّنَا وَرَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ ۔ جَلَّلْتَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْعَظَمَۃِ وَالْکِبْرِیَآئِ وَتَعَزَّزْتَ بِالْقُدْرَۃِ وَالْبَقَائِ وَقَہَّرَتَ الْعِبَادَ بِالْمَوْتِ وَالْفَنَائِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّدٍ
وتر کی نماز کے بعد دو سجدے کریں دونوں سجدوں میں درج ذیل تسبیح پانچ مرتبہ پڑھے۔
سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّبُّنَا وَرَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ
شکر کے دونوں سجدوں کے درمیان قعدہ میں آیۃ الکرسی ایک مرتبہ پڑھے۔ اس شخص کو شہید کا ثواب ملے گا۔ نیت سجدۂ شکر یہ ہے۔
اَسْجُدُ سَجْدَتَیِ الشُّکْرِقُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ