حضرت شیخ ابو علی کاتبی ؒ


حضرت شیخ ابو علی کاتبی ؒ
حسن ابن احمد المعروف ابو علی کاتب چوتھی صدی ہجری کے اہم عارفوں اور صوفیوں میں سے ایک ہے ۔ ان کی تاریخ پیدائش کے بارے میں مورخین خاموش ہیں ۔
تعلیم و تربیت
آپ نے باقی مشائخ صوفیا ء کی طرح را ہ طریقت میں آنے سے پہلے علوم ظاہری پر دسترسی حاصل کی ، اس کے بعد حضرت شیخ ابوذر رودباری کی شاگردی اختیار کی ۔ شیخ ابوذر رودباریؒ کی صحبت میں رہتے ہوئے ان کے مرید ہوگئے ۔
آپ کے بارے میں ریاض العارفین کے مصنف لکھتے ہیں :
ابو علی کاتبؒ مصری اپنے زمانے کے بڑے مشائخ اور صوفیاء میں سے تھے ، آپ شیخ ابوذر رودباری کے مرید اور شیخ ابو عثمان مغربی کے استاد اور مرشد تھے ۔آپ کے بارے میں تمام محققین کے ہاں یہ بات مشہور ہے کہ جب بھی کوئی مشکل پیش آتی تو مکاشفہ کی حالت میں رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دیدار کرتے اور وہ مشکل آنحضرت سے پوچھ کر حل کرتے تھے ۔
وفات
مورخین و محققین کے نزدیک آپ کی وفات ٣٤٩ یا ٣٥٦ ھ میں ہوئی اور مصر میں ہی آپ مدفون ہیں.